ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انٹرنیشنل 2024 کے لیے پاکستان سکواڈ

Daily Blogger
0

 



Pakistan Squad for World Cup 2024

پاکستان ٹیم کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف 22 مئی کو پہلے ٹی 20 میچ کے بعد کیا جائے گا تاہم اطلاعات کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے پاکستان نے 15  رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا ہے۔ ابتدائی طور پر 15 کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آئی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ تین ریزرو کھیلاڑی بھی ٹوور کا حصہ ہوں گے۔

File Photo 



Pakistan Squad for World Cup 2024
سلسلہ نمبر کھلاڑی کردار
1 افتخار احمد آل راؤنڈر
2 عماد وسیم آل راؤنڈر
3 شاداب خان آل راؤنڈر
4 بابر اعظم (کپتان) بلے باز
5 فخر زمان بلے باز
6 سائم ایوب بلے باز
7 عثمان خان بلے باز
8 ابرار احمد باؤلر
9 حارث رؤف باؤلر
10 عباس آفریدی باؤلر
11 محمد عامر باؤلر
12 نسیم شاہ باؤلر
13 شاہین شاہ آفریدی باؤلر
14 اعظم خان وکٹ کیپر بلے باز
15 محمد رضوان وکٹ کیپر بلے باز
16 سلمان علی آغا آل راؤنڈر (ریزرو)
17 حسن علی باؤلر (ریزرو)
18 عرفان خان نیازی باؤلر ( ریزرو)



ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں رواں سال 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے علاوہ دیگر تمام ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈز کے اعلان کر دیے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف 22 مئی کو پہلے ٹی 20 میچ کے بعد کیا جائے گا تاہم اطلاعات کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز، 4 آل راؤنڈرز، 2 وکٹ کیپرز بیٹر، 3 مستند بلے باز اور ایک اسیپلسٹ اسپنر شامل کیے گئے ہیں۔

 ورلڈ کپ میں بابر اعظم ہی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ صائم ایوب، عثمان خان، فخر زمان اور محمد رضوان بطور اوپنر اور ٹاپ آرڈر شامل کیے گئے ہیں۔ مڈل آرڈر میں وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور افتخار احمد کے ساتھ آل راؤنڈر شاداب خان اور عماد وسیم کو رکھا گیا ہے۔ فاسٹ بولنگ اٹیک شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، حارث رؤف، نسیم شاہ اور عباس آفریدی پر مشتمل ہوگا جب کہ 15 رکنی اسکواڈ میں مسٹری اسپنر ابرار احمد کا نام بھی شامل ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ تین کھلاڑی ٹریولنگ ریزرو کے طور پر سفر کریں گے جن میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی شامل ہیں۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آئرلینڈ سے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی نقاب کشائی کی تھی جس میں جرسی کو ’میٹرکس جرسی 2024‘ کا نام دیا گیا تھا۔
Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !