پاکستان بقابلہ بھارت: ہائی وولٹیج ٹاکرا

Malik
0


پاکستان بقابلہ بھارت 

 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا سب سے بڑا ٹاکرا ”پاکستان بمقابلہ بھارت“ اتوار 9 جون کو نیویارک میں ہونے جارہا ہے۔


ٹی ٹونٹی ورلڈ کا سب سے بڑا سمجھا جانے والا میچ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین نیویارک میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بج کر تیس منٹ پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔


قومی اسکواڈ پہلے سے ہی نیویارک میں موجود ہے، ٹیم پاکستان ایک روز آرام کے وقفے کے بعد آج سے دوبارہ پریکٹس شروع کرے گی۔

میچ سے قبل قومی کھلاڑی فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ کی مشقوں میں حصہ لیں گے اور نیٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس بھی کریں گے۔

امریکی اخبار ”نیو یارک ٹائمز“ کے مطابق پہلی بار امریکہ 9 جون کو دنیا کے اس سب سے بڑے مقابلے کی میزبانی کرے گا۔

سٹیڈیم میں تقریباً 34 ہزار شائقین اس میچ کو براہ راست دیکھ سکیں گے جبکہ اس میچ کو 400 ملین سے زائد لوگوں کے دیکھنے کی امید کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل کنساس سٹی اور فرانسسکو کے درمیان سپر باؤل کا میچ تقریباً 125 ملین ناظرین نے دیکھا تھا۔

نیویارک میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کو مدمقابل آئیں گی۔ امریکہ میں موجود پاکستانی اور بھارتی شائقین کہ لیے یہ ایک بہت بڑی خوش قسمتی سمجھی جا رہی ہے کہ پہلی مرتبہ وہ امریکہ کی سر زمین پر دو روایتی حریفوں کو مد مقابل دیکھ پائیں گے ۔ یقیناً یہ ایک تاریخی لمحہ ہو گا۔


بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دی تھی لیکن میزبان امریکہ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے بعد نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ خود پاکستانی سکواڈ کو بھارت کے ساتھ میچ کا بے صبری سے انتظار ہے تاکہ وہ اپنی شکست سے مایوس شائقین کا دوبارہ سے اعتماد بحال کر سکیں ۔

کس کا پلڑا بھاری ہو گا؟

اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچز کھیلے گئے ہیں جس کے مطابق بھارت کا پلڑا بھاری ہے، جس نے چھ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔  

پاکستان کو ایک میچ میں فتح ملی جبکہ ایک ٹائی ہوا، جس پر سپر اوور میں پاکستان کو ناکامی ہوئی تھی۔ پاکستان ہمیشہ سے کسی میگا ایونٹ میں بھارت کو شکست دینے میں نا کام رہا ہے۔

دونوں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 12 میچوں میں نو بھارت نے جیتے، پاکستان صرف تین میچ جیت سکا، ان میں ایشیا کپ کے ٹی ٹوئنٹی فار میٹ کے میچز بھی شامل ہیں۔

نیویارک میں پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2 میچز کھیلے گی، پہلا میچ 9 جون کو بھارت اور 11 جون کو کینیڈا سے ہوگا.

پاکستان اور بھارت روایتی حریف ہیں اور ان کے درمیان میچ کسی اعصابی جنگ سے کم نہیں ہوتا۔ دونوں اطراف شکست کا خوف پایا جاتا ہے۔ پاکستانی شائقین کی خواہش ہوتی ہے بھلے پاکستان ورلڈ کپ نہ جیتے مگر بھارت سے میچ نہ ہارے۔ کئی مرتبہ ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستان بقابلہ بھارت کے پول میچ بھی ایونٹ کے سیمی فائنل اور فائنل سے بھی زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں ۔ 

پاک بھارت مقابلے کے لیے سکواڈ میں تبدیلی

اعظم خان جو امریکہ کہ خلاف صفر زنز پر آؤٹ ہو گئے تھے انھیں پاک بھارت میچ میں نہیں کھلایا جا رہا۔ جبکہ ان کی جگہ عماد وسیم کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 

پاکستانی ٹیم چار فاسٹ باؤلرز اور دو آل راؤنڈر سپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !