سوناکشی سہنا اور ظہیر اقبال کی شادی

Daily Blogger
0


سوناکشی سہنا اور ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئے 


 سوناکشی سہنا اور ظہیر اقبال دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس سے پہلے وہ کئی مرتبہ خبروں کی زینت بنے رہے۔ مگر اب وہ با قاعدہ طور رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں۔ سوناکشی اور ظہیر کی شادی اس لیے بھی خبروں کی زینت بنی رہی کیونکہ دونوں کے مذاہب ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ سوناکشی کا تعلق ہندو خاندان سے جب کہ ظہیر اقبال ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔


سوناکشی سہنا اور ظہیر اقبال 


دونوں نے جب شادی کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ کیا سوناکشی ظہیر سے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کریں گی یا نہیں۔ اسی دوران ایک اور بحث بھی ہوئی کہ آخر ان کی شادی ہندو رسم و رواج سے ہو گی یا مسلم طریقے سے نکاح ہو گا؟۔

ظہیر کے والد نے اپنے ایک پیغام میں واضح کیا ،ہ سوناکشی اپنا مذہب تبدیل نہیں کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوناکشی اور ظہیر دونوں کے دل ملے ہوئے ہیں اور اس میں مذہب کا کوئی کردار نہیں۔ 

اسی طرح انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی نہ تو اسلامی رسم و رواج سے ہوگی اور نہ ہی ہندو طریقے سے بلکہ یہ ایک انوکھی طرح کی شادی ہو گی۔ پھر ایسے ہی ہوا دونوں نے کورٹ میرج کر لی۔ یہاں پر آپ کو یہ بھی جان کر حیرت ہو گی کہ ظہیر اقبال پہلے ہی مسلمان اداکار نہیں جنہوں نے کسی غیر مسلم لڑکی سے شادی کی ہو۔ اس سے پہلے کئی معروف اداکار ایسا کر چکے ہیں۔




سیف علی خان جن کا تعلق مسلم گھرانے سے ہے انہوں نے بھی کرینہ کپور سے شادی کر رکھی ہے جو کہ ایک ہندو خاندان سے ہیں۔ ان کی شادی کو کم و بیش گیارہ سال ہو نے کو ہیں۔ اس سے پہلے بھی سیف علی خان کی ایک شادی انیس سو اکانوے میں ہوئی تھی۔ ان کی پہلی بیوی کا نام امریتا سنگھ تھا جو کہ سکھ دھرم سے تعلق رکھتی تھیں لیکن شادی سے پہلے انہوں نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ تاہم کرینہ کپور نے شادی کے بعد بھی ہندو مذہب نہیں چھوڑا۔ 

سیف علی خان کے علاوہ بالی وڈ کے مشہور اداکار کنگ خان یعنی شارخ خان بھی غیر مسلم لڑکی سے شادی کر چکے ہیں۔




ظہیر اور سوناکشی سہنا کی شادی اس لیے بھی منفرد ہے کہ ان کی شادی ہندوستان میں رائج ایک قانون سپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہوئی جس کہ مطابق دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مرد اور عورت آپس میں شادی کر سکتے ہیں۔ یہ ایکٹ انڈیا میں انیس سو چون میں پاس کیا گیا۔ اس کے مطابق شادی کا خواہشمند جوڑا میرج رجسٹرار کو درخواست دیتا ہے اور میرج رجسٹرار کے مطابق یہ جوڑا ایک مہینے کے اندر اندر شادی کو رجسٹر کروا سکتا ہے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی 23 جون کو ہوئی تھی۔ ان کی گھر پر رجسٹرڈ شادی ہوئی تھی۔ وہ دوستوں اور خاندان والوں میں گھرے ہوئے تھے۔ شتروگھن سنہا اور ان کی اہلیہ پونم سنہا نے سوناکشی سنہا کے بڑے دن میں شرکت کی حالانکہ ان کے بھائیوں نے اسے یاد نہیں کیا۔ سوناکشی اور ظہیر اپنے ڈی ڈے کی تقریبات سے خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز چھوڑ رہے ہیں۔ اب دبنگ اداکارہ نے شادی کی ویڈیو ڈراپ کر دی ہے۔ 23 جون کو، جوڑے کی طرف سے ممبئی کے بستیان میں ایک شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس میں کاجول، سلمان خان، انیل کپور، ریکھا، سدھارتھ، ہما قریشی اور بہت سی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔



سوناکشی سہنا اور ظہیر اقبال کی شادی گزشتہ ماہ خوب خبروں کی ذینت بنی رہی اور سوشل میڈیا پر کافی گرما گرمی رہی۔ دونوں نے سات سال قبل یعنی دو ہزار سترہ میں ہونے والی دوستی کو رشتہ ازدواج میں بدل ڈالا۔



Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !