پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

Malik
0


پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کا گولڈ میڈل 

 پیرس اولمپکس میں گزشتہ روز جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی ایھتلیٹ ارشد ندیم کو فرانس میں ایک تقریب کے دوران گولڈ میڈل پہنا دیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر بھارت کے نیرج چوپڑہ اور تیسرے نمبر پر آنے والے گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرکو بھی میڈلز دیے گئے۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے 92.97 میٹر دور جولیئن تھرو پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل کے حقدار ٹھہرے۔ ان کے مد مقابل بھارتی کھلاڑی 89 میٹر دور تھرو پھینک کر دوسرے نمبر پر رہے۔ 




ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے چالیس سال بعد گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ارشد ندیم نے 92.97 میٹر دور نیزہ پھینک کر اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ یقیناً اولمپکس کھیلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔ اس کے پیچھے ان کی انتھک محنت کار فرما رہی۔

 ارشد ندیم کا تعلق پنجاب کے چھوٹے سے شہر میاں چنوں سے ہے۔ ستائیس سالہ ارشد ندیم کو بطور کھیلاڑی کئی مسائل کا سامنا رہا مگر انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور بالآخر اولمپکس جیسے بڑے ایونٹ میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ ارشد ندیم نے اولمپکس کے علاوہ کئی مرتبہ عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور طلائی تمغے حاصل کیے۔




اولمپکس مقابلوں کو پوری دنیا میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس گولڈ میڈل کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ بھارتی حریف ہونے کی وجہ سے ارشد ندیم بھارت میں بھی خبروں کی زینت بنے رہے۔ ان کی کامیابی کو لے کر بہت ساری قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ 

تاہم ارشد نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے تمام مخالفین کا منہ بند کر دیا۔ 

ان تمام باتوں کے بیچ ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا کی ماں نے کہا کہ ہمیں اپنا سلور میڈل بھی گولڈ میڈل ہی لگتا ہے جو ارشد ندیم کے گلے میں ہے کیونکہ وہ بھی ہمارا ہی بیٹا ہے۔



ان کے اس بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین ان سے خوب محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

دوسری طرف ارشد ندیم کی والدہ نے بھی ایک انٹرویو نیرج چوپڑا کے لیے کچھ اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیرج میرے بیٹے کا دوست ہے۔ میں تو اس کے لیے بھی دعا کرتی رہی ہوں کہ اللہ اسے بھی کامیاب کرے۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !