زم زم والے بھائیوں کی شاہانہ طرز زندگی
یقیناً پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا سوشل میڈیا صارف ہو جو چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی کو نہ جانتا ہو۔ چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی کے نام سے مشہور ہونے والے ان دو بھائیوں کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے۔ سوشل میڈیا پربے پناہ شہرت حاصل کرنے والے یہ دو بھائی موبائل فونز کی دوکان چلاتے ہیں ۔ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے دونوں بھائی سوشل میڈیا پر بے حد مشہور ہیں۔
بڑے بھائی کے طور پر مشہور بڑے بھائی کا نام عبدلشکور ہے اور چھوٹے کا نام عبدالغفور ہے۔ شروع کے دنوں میں دونوں بھائی اپنے موبائل پھینکنے والے انداز سے مشہور ہوئے۔ ان کی دوکان پر جب بھی کوئی موبائل لینے کے لیے آتا تو وہ اسے موبائل کی مضبوطی دکھانے کے لیے زمین پر پٹخ دیتے اور پھر لوگوں کو ان کا یہ انداز اتنا پسند آیا کہ لوگوں نے ان کو سوشل میڈیا پر اتنا سراہا کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے بہت بڑے انفلوانسرز بن گئے ہیں۔
نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ان کو بہت پذیرائی ملی اور یوں کئی بالی وڈ کے چمکتے ستارے ان کی دکان کا وزٹ کر چکے ہیں۔ آئے دن کئی مشہور شخصیات کے ساتھ ان کی ویڈیوز آ رہی ہیں۔
ان دونوں بھائیوں کی ماہانہ آمدنی
آپ ان کی ماہانہ آمدنی جان کر حیران رہ جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کی آمدنی تین ملین ڈالر ہے؟
جواب میں انھوں نے بتایا کہ تین ملین تو نہیں بلکہ چھ لاکھ ڈالر سے لے کر دو ملین یعنی بیس لاکھ ڈالر تک ماہانہ کما لیتے ہیں۔ جو کہ پھر بھی بہت بڑی رقم بنتی ہے۔
نجی زندگی کے متعلق سوال جب پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ بڑے بھائی کی عمر اٹھائیس سال ہے۔ ان کی شادی اٹھارہ سال کی عمر میں ہو گئی تھی۔ اور ان کے تین بچے ہیں۔ چھوٹے بھائی کی عمر بائیس سال ہے ان کی شادی بھی بیس سال کی عمر میں ہو گئی ہے۔
چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی کا حالیہ دورہ پاکستان
حال ہی میں دونوں بھائیوں نے اپنے آبائی شہر کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران ان کا شاہانہ استقبال کیا گیا۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں ان کو فول پروف سیکیورٹی دی جاتی ہے۔