نامناسب لباس کی وجہ سے ایک عورت کو مبینہ طور پر سپر سٹور سے باہر نکال دیا گیا
ایک خاتون جسے مبینہ طور پر اس کپڑے انتہائی چھوٹے ہونے کی وجہ سے ایک سپر سٹور سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ اس نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسے 'بہت خوب رو' ہونے کی وجہ سے تنگ کیا جا رہا ہے۔
اس واقعے کے بعد اس عورت کا ناقابل یقین حد تک مختصر لباس آن لائن بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ 'بہت زیادہ دلکش' ہونے کی وجہ سے غنڈہ گردی کی جا رہی تھی۔ لیکن سوشل میڈیا پر کئی لوگ اس کے اس لباس کو بھی کسی عوامی جگہ کے لیے نا مناسب قرار دے رہے ہیں۔
برازیل سے تعلق رکھنے والی کیرولے شاویز نے انسٹاگرام پر اپنے ظاہری لباس کی سنسرشپ کے بارے میں شکایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ "میں ابھی سپر مارکیٹ سے گھر آئی ہوں جہاں پر مجھے 'بہت چھوٹے کپڑے' پہننے کی وجہ سے ہراساں کیا گیا،"
"کچھ لوگوں نے مجھے تعصب کی نظروں سے دیکھا، کچھ نے مجھ پر لعن تعن کی اور آخر کار مجھے وہاں سے نکال دیا گیا۔
"ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم خواتین کے ساتھ اب بھی اس طرح کا سلوک کرنا مضحکہ خیز بات ہے کیونکہ ہم جس طرح سے چاہیں لباس پہنیں۔ سچ یہ ہے کہ لوگ صرف ہمیں خوبصورت دکھنے کی وجہ سے تعصب کا نشانہ بناتے ہیں۔
شاویز نے اپنے لباس کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس نے بظاہر سارے مسئلے کو جنم دیا تھا - ان کے لباس میں ڈینم شارٹس کا ایک جوڑا شامل تھا جو انڈرویئر کی طرح کاٹا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بد قسمتی سے ان کے معاملے پر زیادہ تر لوگوں نے دکان کے عملے کا ساتھ دیا اور اس کے ظاہری لباس پر بھی اعتراض کیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد مختلف صارفین نے اپنے اپنے تجزیئے کیے۔ ہر ایک نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
کسی نے کہا "اس طرح کے کپڑے پہن کر کسی سپر مارکیٹ میں جانے کی ضرورت نہیں ہے" ایک نقاد نے مزید لکھا۔ "آپ ان مہذب لوگوں کو شرمندہ کر رہے ہیں جو اکثر اپنے بیوی، بچوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔"
ایک اور صارف نے طنز کیا: "میرا اندازہ ہے کہ جس طرح بغیر قمیض والے آدمی کو اس جگہ سے باہر نکال دیا جانا چاہیے وہی آپ کے ساتھ بھی ہوا ہے۔"
اس کے علاوہ، کچھ لوگ اس کی کہانی کے بارے میں ملی جلی رائے رکھتے ہیں۔
ایک صاحب نے لکھا: "واضح طور پر یہ مقبولیت اور انسٹاگرام لائکس کے لئے رچایا گیا ڈرامہ تھا۔ وہ اس طرح کبھی سپر مارکیٹ گئی ہی نہیں۔ لوگ اس طرح کی ڈرامے بازیوں کو خوب جانتے ہیں مجھے افسوس ہے کہ یہ ڈرامہ آپ کی مدد نہیں کر سکتا۔"
ایک اور نے مزید کہا: "سوشل میڈیا پر لائیکس لینے کے لیے حساس پہلو کا استعمال بند کریں۔ یہ تعصب نہیں ہے کہ آپ اس سے بے خبر ہیں۔"
کسی اور نے اشارہ کیا: "نکالے جانے سے پہلے اس کے پاس تصویر لینے کا وقت بھی تھا..."
جب کہ ایک اور جاسوس نے تبصرہ کیا: "کارٹ کے اندر کپڑوں کا ایک ٹکڑا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس لباس کے ساتھ مارٹ میں داخل ہوئی ہو گی۔ اس نے اوپر والے لباس کو اتار کر تصویریں بنائی ہیں اور بعد میں اپنے آپ کو ڈھانپ لیا ہو گا۔
"اس نے شاید تصویر بنانے کے لیے ایک خالی جگہ کا انتخاب کیا، صرف زیادہ سے زیادہ ویوز ح حاصل کرنے کے لیے اس نے متنازعہ جملے کے ساتھ پوسٹ کی ہے۔