جاپانی اڈلٹ اداکارہ لاہور میں گھومتے ہوئے
سوشل میڈیا پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب جاپان سے تعلق رکھنے والی فحش فلموں کی ادا کارہ نے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کالے رنگ کے حجاب میں ملبوس تصاویر اپلوڈ کیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ کو لاہور کی گلیوں میں گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
![]() |
Rae Lil Black in Pakistan |
اداکارہ نے اپنے جسم کو کالے رنگ کے حجاب سے مکمل طور پر ڈھانپ رکھا تھا جس کی وجہ سے انہیں پہچاننا تقریباً نا ممکن تھا۔ ان کی انسٹاگرام سٹوری پر صارفین دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے نظر آئے۔
کچھ نے تو انہیں مزاحیہ انداز میں کہا کہ پاکستان میں اس طرح سے ان کا گھومنا خطرناک بھی ہو سکتا تھا لیکن کچھ نے سنجیدہ طور پر ان کے شعبے کو جواز بنا کر کہا کہ ان کے شعبے کی وجہ سے ان کا عوامی مقامات پر اس طرح سے گھومنا پھرنا واقعی خطرے سے خالی نہیں ۔
![]() |
Rae lil black in Lahore |
اٹھائیس سالہ اداکارہ کا تعلق جاپان کے شہر اوساکا سے ہے۔ انہوں نے فحش فلموں میں اداکاری کی بنیاد پر پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔ انسٹاگرام پر ان کا نام Rae Lil Black ہے جبکہ ان کا اصل نام Kae Asakura ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 2 ملین فالورز ہیں ۔
![]() |
Rae lil black in Lahore |
ان کی پاکستان آمد اور اس طرح آزادانہ لاہور کی گلیوں میں گھومنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ صارفین حیرت زدہ تھے کہ پاکستان جیسے اسلامی معاشرے میں انتہائی معیوب سمجھے جانے والے شعبے سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کیسے لاہور میں بے خطر گھوم پھر رہی ہیں۔
![]() |
Rae lil black in Lahore |
انہوں نے خود اپنی لوکیشن نہیں بتائی بلکہ اپنی تصویر کے ساتھ صرف یہ لکھا "دنیا کے کسی حصے میں صبح کی سیر کرتے ہوئے"۔ پوسٹ کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو بادشاہی مسجد کے گردونواح میں چلتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ کی جانب سے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔