قزافی سٹیڈیم میں کی جانے والی تزئین و آرائش
Gaddafi Stadium Lahore Renovation Updates
جیسے ہی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے تو شائقین کرکٹ قزافی سٹیڈیم کے بارے میں جاننے کے لیے متجسس ہیں کہ کب تک سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ آج کے اس بلاگ میں ہم اپ کو قزافی سٹیڈیم میں لائی جانے والی تبدیلیوں کے متعلق آگاہ کریں گے۔ آپ کو بتائیں گے کہ اس منصوبے کے بعد سٹیڈیم میں کیا کچھ ہونے والا ہے۔
![]() |
Gaddafi Stadium model |
7.7 بلین روپے کی لاگت سے قزافی سٹیڈیم کو نئے سرے سے دلکش بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سٹیڈیم کو دبئی جیسے کرکٹ گراؤنڈ کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں بیٹھ کر شائقین بہترین کرکٹ کا نظارہ کر سکیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے سٹیڈیم میں تقریباً 21500 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود تھی جسے بڑھا کر 34000 کر دیا گیا ہے۔
کنسٹرکشن کا تقریباً 95 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ گراؤنڈ میں شائقین کے لیے 22 فٹ چوڑی اور 37 فٹ لمبی سکرین لگائی جائے گی جس سے شائقین لطف اندوز ہو سکیں گے۔
پولین بلڈنگ سٹیل سے بنائی گئی ہے۔ پروجیکٹ کو مکمل کرنے ڈیڈ لائن 31 دسمبر 2024 دی گئی ہے۔ آفس سٹکچر کی بلڈنگ 4 فلورز پر مشتمل ہے جبکہ سٹیڈیم میں کل چودہ انکلوژز ہیں۔ پہلا انکلوژز فضل محمود کے نام سے منسوب ہے جبکہ آخری انکلوژر عمران خان انکلوژر کہلاتا ہے۔ سٹیڈیم میں جدید لائٹس انسٹال کی گئی ہیں۔