ٹیسٹ میچ کے دوران ویراٹ کوہلی کا آسڑیلوی کھلاڑی کو دھکا

Malik
0


ویرات کوہلی کو میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کو دھکا دینا مہنگا پڑ گیا 


 میلبرن کھیلے جانے والے انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن وراٹ کوہلی اور آسٹریلیا کی جانب سے انیس سالہ نئے بلے باز سیم کونسٹاس کے ’ٹکر‘ اور تلخ کلامی پہلے روز کے کھیل کا سب سے نمایاں پہلو بن گئی ہے۔


Kohli vs Konstas


میچ ریفری کی جانب سے آئی سی سی کے قواعد کی خلاف ورزی پر وراٹ کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے اور انھیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ملا ہے۔

یہ واقعہ دن کے دسویں اوور میں رونما ہوا جب کوہلی اور کونسٹاز کی اوورز کے درمیان ’ٹکر‘ اور کوہلی جو سلپ سے چلتے ہوئے آ رہے تھے کا کندھا کونسٹاز کے کندھے سے ٹکرایا۔

خیال رہے کہ جمعرات کو چوتھے ٹیسٹ کے آغاز میں آسڑیلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور عثمان خواجہ اور سیم کونسٹاس اننگز کا آغاز کرنے کے لیے گراؤنڈ میں اُترے۔

یہ وہی سیم کونسٹاس ہیں جو ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی جارحانہ طرزِ بیٹنگ کے سبب شہرت رکھتے ہیں۔ بارڈر-گواسکر سیریز میں اب تک تین ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے ایک انڈیا اور ایک آسٹریلیا نے جیتا ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔




ٹیسٹ میچ کا پہلادن

میچ کے آغاز سے ہی سیم کونسٹاس انڈین بولرز پر بھاری پڑے اور انھوں خاص طور پر سٹار انڈین بولر جسپریت بمراہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے آغاز پر ہی سیم کونسٹاس کے سبب انڈین ٹیم دباؤ میں نظر آئی اور کپتان روہت شرما کی کوئی چال نوجوان آسٹریلوی بیٹر کے رنز کی راہ روکنے میں ناکام نظر آئی۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 10واں اوور محمد سراج نے کروایا۔ اوور کی اختتام پر سیم کونسٹاس اپنے سینیئر ٹیم میٹ عثمان خواجہ کی طرف بڑھے اور اسی وقت وراٹ کوہلی نے بھی بال اُٹھائی اور سیم کونسٹاس کی سمت میں بڑھے۔

اس موقع پر وراٹ کوہلی کا کندھا سیم کونسٹاس سے ٹکرایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی کو رکوانے کے لیے پہلے عثمان خواجہ اور بعد میں آن فیلڈ امپائر مائیکل گاف کو مداخلت کرنا پڑی۔

کے اسٹار بیٹر ویراٹ کوہلی کے آسٹریلوی بیٹر کو کندھا مارنے کے معاملے پر آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو مسخرہ قرار دے دیا۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی کی آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنے اور چھیڑ چھاڑ کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی پر تنقید کی۔

آئی سی سی نے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔



کوہلی کو آسٹریلوی بیٹر کو کندھا مارنا بھاری پڑگیا، جرمانہ عائد


بھارت آسٹریلیا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز کوہلی سخت تنقید کی زد میں آگئےآسٹریلوی اخبار کی ہیڈ لائن سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں انہیں مسخرہ کہا گیا ہے، تاہم اب بھارتی میڈیا نے کوہلی کو مسخرہ قرار دینے کو ویرات کوہلی کی بے عزتی قرار دیا ہے۔ 




آسٹریلوی میڈیا ویرات کوہلی کو دی جانے والی سزا سے خوش نہیں تھا ، آسٹریلوی میڈیا نے کم ازکم ایک میچ کی معطلی کا مطالبہ کیا تھا اور ویرات کوہلی کے رویے پر انہیں بزدل اور رونے والا بچہ بھی قرار دیا۔

دوسری جانب سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے ویرات کوہلی کو دی جانے والی سزا کو سخت قرار نہیں دیا۔

واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا براہِ راست میچ کے دوران ویرات کوہلی کی آسٹریلوی بیٹر سے الجھنے کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !