چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی ٹیم
Pakistani Squad For ICC Champion Trophy 2025
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 رواں سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے والی ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دینا شروع کر رہی ہیں۔ ایسے میں کچھ رپورٹس بتاتی ہیں کہ پاکستان جو کہ دفاعی چیمپئن ہے سات بلے بازوں، چار فاسٹ بولرز ، تین اسپنرز اور ایک وکٹ کیپر پر مشتمل بظاہر ایک متوازن ٹیم کے ساتھ میدان میں اترنے جا رہا ہے۔
![]() |
کپتان محمد رضوان پاکستان کی ٹیم میں واحد وکٹ کیپر ہوں گے۔
عثمان خان، جنہیں جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کے دوران بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا تھا، ان کے چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل ہونے کا امکان نہیں ہے۔
فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے شامل ہونے کی توقع ہے جبکہ محمد حسنین چوتھے نمبر پر ہیں۔
شاداب خان، ابرار احمد اور سفیان مقیم اسکواڈ کے ممکنہ اسپنرز ہیں۔
شاداب جنہیں کیٹیگری سی کے تحت پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ 2024-25 میں برقرار رکھا ہے، قومی ٹیم میں اپنی جگہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پر عزم دکھائی دیتے ہیں۔
بلے بازوں میں امام الحق اور فخر زمان کی واپسی کا امکان ہے۔
![]() |
Pakistani squad for champions trophy 2025 |
امام 48.27 کی شاندار ون ڈے اوسط کے ساتھ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں اپنی فارم کو ثابت کر چکے ہیں، انہوں نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں 53.00 کی اوسط سے 212 رنز بنائے اور چیمپئنز T20 ٹورنامنٹ میں لائنز کے لیے نو میچوں میں 36.67 کی اوسط سے 256 رنز بنائے۔
34 سالہ جارحانہ اوپنر فخر زمان کی واپسی بہت اہم ہے۔ جنہوں نے 82 بین الاقوامی ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، ان کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط ہے۔ اس سے پہلے بائیں ہاتھ کے بلے باز کو آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے دوروں کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
تاہم انہوں نے حال ہی میں چیمپئنز T20 ٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ دس میچوں میں 30.30 کی اوسط سے 303 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے لیے شاداب خان، امام الحق اور فخر زمان کی پاکستانی سکواڈ میں واپسی کا قوی امکان ہے۔