مشہور سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور
مشہور امریکی ادارے بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق چینی عہدے دار ٹک ٹاک امریکی معروف تاجر ایلون مسک کو فروخت کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ اپنی ایک رپورٹ میں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاک امریکہ کے تمام آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
![]() |
China likely to sell TikTok to Elon Musk |
چین امریکہ میں ٹک ٹاک کو کیوں فروخت کرنا چاہتا ہے۔
بہت سے لوگ چین کی جانب سے امریکہ میں ٹک ٹاک جیسی مقبول سوشل میڈیا ایپلیکیشن کو فروخت کرنے کے فیصلے سے حیران دکھائی دیتے ہیں۔ ٹک ٹاک دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی بے حد مقبول ہے۔ کچھ عرصے سے امریکی سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک کو لے کر ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چین کی مشہور زمانہ ایپلیکیشن ٹک ٹاک امریکہ میں بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سے امریکیوں کا ڈیٹا چین کے ہاتھوں میں جا رہا ہے۔
اس پٹیشن میں اس اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ کہیں چین کی حکومت امریکیوں کے ڈیٹا کو امریکہ میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کے لیے استعمال نہ کرے۔ سپریم کورٹ کے ججز نے اس پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹک ٹاک کی انتظامیہ کو اس بات کی مہلت دے رکھی تھی کہ امریکی شہریوں کی ذاتی معلومات کو امریکہ کے اندر ہی رکھا جائے۔ یعنی ٹک ٹاک کسی امریکی کمپنی کے ساتھ اشتراک کر کے اس ڈیٹا کو امریکہ منتقل کرے۔
ٹک ٹاک 19 جنوری 2025 سے امریکی میں بند ہو جانے کا امکان
![]() |
TikTok likely to be banned |
یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے یہ مہلت 19 جنوری 2025 تک دی گئی ہے۔ اگر ٹک ٹاک ایسا کرنے میں نا کام ہوتا ہے تو مذکورہ ڈیڈ لائن کے بعد ٹک ٹاک کو 19 جنوری کے بعد مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔ ٹک ٹاک انتظامیہ کی طرف سے اس بات کو باور کروایا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کی ذاتی معلومات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا ہے۔ اور چینی حکومت کا اس ڈیٹا کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
تاہم امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے تاحال اپنے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے بہت سے امریکی ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کیوں کہ ٹک ٹاک کی بندش کی وجہ سے بہت سے امریکی کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بہت سے امریکی ٹک ٹاک صارفین متبادل ایپلیکیشنز پر منتقل ہونے کا بھی سوچ رہے ہیں۔
اس تما مسئلے کو حل کرنے کے لیے چینی کمپنی نے امریکہ میں ٹک ٹاک کے آپریشنز ایلون مسک کو بیچنے پر غور کر رہی ہے۔ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ میٹنگ سامنے نہیں آئی تاہم بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا ہونے جا رہا ہے۔ اگر ٹک ٹاک امریکہ میں بند ہو جاتا ہے تو اس کا نقصان امریکہ کو ہو گا یا چین کو اس بات کا فیصلہ آنے والے دنوں میں ہی ہو گا۔