دبئی پولیس نے یورپی خواتین کو حراست میں لے لیا

Malik
0



با حجاب عورت کی تضحیک کے جرم میں یورپی سیاح خواتین گرفتار 

 دبئی پولیس نے یورپی خواتین کے ایک گروہ کو اس وقت حراست میں لے لیا جب ان کی بنائی ہوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں یورپی خاتون کو ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی دوران وہ پاس ہی بیٹھی ایک با پردہ عورت کی ویڈیو بنا کر اس کا مذاق اڑاتے ہوئے نا مناسب جملے کہ رہی ہیں۔ 


یورپین خاتون دبئی کے ریسٹورنٹ میں 


وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عورت اپنے شوہر کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی ہیں جب کہ دوسری خواتین ان کی مرضی کے بغیر ان کی ویڈیو بنا رہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ با پردہ عورت کے لباس کو لے کر نا مناسب الفاظ کااستعمال کرتی ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر کچھ ہی لمحوں میں وائرل ہو جاتی ہے۔ 


قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واضح کیا ہے کہ سیاح خواتین نے مقامی قوانین کی پاسداری نہیں کی۔ قانون کے مطابق آپ کسی کی مرضی کے بغیر اس کی فلم نہیں بنا سکتے۔ اپنے ایک بیان میں دبئی پولیس نے کہا ہے کہ ملک میں نافذ قانون کے مطابق تمام مذاہب کا احترام لازم ہے۔ اگر آپ کسی کی مذہبی اقدار کی پاسداری نہیں کرتے تو یہ قابلِ سزا جرم ہے۔


دبئی پولیس نے دو خواتین کو ایک با پردہ عورت کے لباس کا مذاق اڑانے کے جرم میں حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ یورپی سیاح خواتین کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے تمام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور انٹرنیٹ صارفین نے ان کے اس اقدام کی نہ صرف پرزور مزمت کی بلکہ ساتھ ہی دبئی پولیس کی بروقت کارروائی کو بھی سراہا۔ لوگوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے تا کہ آئندہ کسی کو بھی ایسی حرکت کرنے کی جراءت نہ ہو۔ 


حکام نے بھی فوراً اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہو کاروائی عمل میں لائی۔ حکام کے مطابق اس طرح کے قوانین پر عملدرامد کا اصل مقصد مذہبی آزادی اور دوسروں کے اقتدار کا احترام کرنا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !